مفاد پرست فیس لیس کسٹمز سسٹم کو ختم کرانا چاہتے ہیں، ترجمان پاکستان کسٹمز
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے تجارت میں سہولت فراہم کرنے اور بندرگاہوں سے سامان کی کلیئرنس میں۔۔۔
انسانی مداخلت کم سے کم کرنے کے لئے اپنے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کے دائرہ کار کو بتدریج وسعت دی ہے جس سے ان افراد کے مفادات پر زد پڑی ہے جو پرانے نظام سے ناجائز فائدے حاصل کر رہے تھے ۔ یہی عناصر اب فیس لیس کسٹمزاسیسمنٹ سسٹم کو بدنام کر رہے ہیں تاکہ اس نظام کو ختم کرایا جا سکے ۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کے تحت بڑی تعداد میں لگژری گاڑیوں کو بہت ہی کم قیمت لگا کر کلیئر کیا گیا جس میں کو ئی حقیقت نہیں۔