ماں کا دودھ ہر بچے کا پہلا اور بنیادی حق ، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ ہر بچے کا پہلا اور بنیادی حق ہے، بچے کو چھ ماہ تک ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی غذا نہ دی جا ئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بریسٹ فیڈنگ ہفتہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلانا شروع کر دینا چاہئے ، ماں کے دودھ میں قدرت نے مکمل غذائیت رکھی ہے ،مائیں اپنے بچے کو کم از کم دو سال تک دودھ دینا جاری رکھیں۔ڈبے کے دودھ سے مکمل پرہیز کریں۔