ڈینگی روک تھام صرف حکومت نہیں ہر فرد کی ذمہ داری، ڈی سی مری

  ڈینگی روک تھام صرف حکومت نہیں ہر فرد کی ذمہ داری، ڈی سی مری

مری(نمائندہ دنیا)آرٹس کونسل مری میں ڈینگی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ اور ایجو کیشن کے حکام نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ڈاکٹر حاجرہ شاہین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی چودھری محمد ندیم و دیگر نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام صرف حکومتی اداروں کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سکول سربراہان طلبا و طالبات میں صفائی ستھرائی کے شعور کو فروغ دیں اور والدین کو بھی اس مہم میں شامل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں