مشیر چیئرمین سینیٹ سے روسی سفارتخانہ کی ڈپٹی مشن ہیڈ کی ملاقات

مشیر چیئرمین سینیٹ سے روسی سفارتخانہ کی ڈپٹی مشن ہیڈ کی ملاقات

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر اور سینئر ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول طارق بن وحید سے روسی سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نتالیہ شمیلیوا اور پریس اتاشی ایگور کولیسنیکوف نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

 ملاقات کے آغاز میں مصباح کھر اور طارق بن وحید نے روسی سفارتی حکام کو انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس (ISC)کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ملائشیا میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو متفقہ طور پر اس نو تشکیل شدہ تنظیم کا پہلا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ مشیر مصباح کھر اور سینئر ڈائریکٹر جنرل نے روسی حکام کو آئندہ ISCاجلاسوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی جو 11تا 12نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔ مصباح کھر نے روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر، ویلنٹینا ایوانوونا میتیوینکو کو کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں