ماں کا دودھ صرف غذا نہیں، زندگی ہے، وفاقی وزیر قومی صحت

 ماں کا دودھ صرف غذا نہیں، زندگی ہے، وفاقی وزیر قومی صحت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے عالمی ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماں کے دودھ کے فروغ، تحفظ اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

ماں کا دودھ صرف غذا نہیں، یہ ایک مکمل تحفظ، ذہنی نشوونما اور زندگی ہے۔ آ ئیں بچوں کی صحت، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بریسٹ فیڈنگ کو فروغ دیں۔ پاکستان میں صرف 48 فیصد بچوں کو پہلے چھ ماہ میں مکمل طور پر ماں کا دودھ دیا جاتا ہے جبکہ عالمی ہدف 60 فی صد ہے ، حکومت مؤثر پالیسیوں، صحت کے مضبوط نظام اور کمیونٹی شمولیت سے ماں اور بچے کو مدد فراہم کرے گی ،کام کرنے والی ماؤں کو دفاتر میں بریسٹ فیڈنگ کی سہولت، وقفے اور لچکدار اوقات ملنے چاہئیں۔پالیسی سازوں، صحت کے ماہرین، میڈیا، سول سوسائٹی سب کو اس میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں