تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنیوالے دو ملزم گرفتار کر لیے گئے

تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنیوالے  دو ملزم گرفتار کر لیے گئے

راولپنڈی( خبر نگار)صادق آباد پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ،زیر حراست افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا تھا۔۔

 جو دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ جون2025 میں درج کیا گیا تھا،زیر حراست افراد وقوعہ کے بعد روپوش ہو گئے تھے جنہیں صادق آباد پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں