منشیات فروشی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 10ملزم زیر حراست

 منشیات فروشی ، غیر قانونی اسلحہ  رکھنے پر 10ملزم زیر حراست

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروا ئیوں میں 10 افراد کو گرفتار کر کے ساڑھے 3 کلو سے زائد چرس، 20 لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔۔۔

تھانہ صدربیرونی پولیس نے ایک شخص سے 1 کلو 480 گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے دو افراد سے 1 کلو 200 گرام چرس اور تھانہ کہوٹہ پولیس نے ایک شخص سے 1کلو 100 گرام چرس برآمد کی ۔ تھانہ صدر واہ، گوجر خان، صدر بیرونی، پیرود ہا ئی ، ویسٹریج اور تھانہ چکلالہ پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لے کر 20 لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں