جرگہ کے حکم پر قتل کیس، مقتولہ سدرہ کا موبائل ،پر س مل گیا

جرگہ کے حکم پر قتل کیس، مقتولہ سدرہ کا موبائل ،پر س مل گیا

راولپنڈی (خبر نگار)جرگہ کے حکم اور غیرت کے نام پر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔۔۔

 پولیس کو مقتولہ سدرہ کا موبائل فون اور پرس مل گیا، ذرائع کے مطابق مقتولہ کا موبائل فون ملزم ضیا الرحمن کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے ۔ملزم ضیا الرحمن نے قتل کو چھپانے کیلئے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ کے موبائل فون کا بھی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مقتولہ سدرہ کے موبائل فون کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کیا جائیگا، کیس میں پولیس مقتولہ کے کپڑے اور آلہ قتل تکیہ بھی برآمد کر چکی ہے ۔ واضح رہے کہ مقدمہ میں جرگہ سربراہ عصمت اللہ سمیت چھ ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں