نو شہرہ:2بچے ڈوب گئے ، حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) خیرآباد جہانگیرہ میں دو بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہو گئے ۔۔
۔ریسکیو1122کے مطابق دریائے سندھ کے قریب کاہی نظام پور تالاب میں 11سالہ وقاص اور 12سالہ ارمان نہانے کے دوران ڈوب گئے ،دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔ ادھر جی ٹی روڈ خیرآباد جہانگیرہ روڈ پر تیزرفتارموٹرسائیکل الٹنے سے سلمان اور حامد رضا زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ سلمان جاں بحق ہوگیا۔