یوم آ زادی ،پی ایچ اے راولپنڈی شہر کو سجانے کیلئے متحرک
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کا جشن منانے کے لئے راولپنڈی شہر کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا۔پی ایچ اے راولپنڈی شہر کو سجانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔۔
، مری روڈ پر سبز و سفید رنگ کی روشنیوں ، پرچموں سے سجاوٹ کاکام مکمل کر لیا گیا ،6th روڈ اور چاندنی چوک فلائی اوور کے نیچے بھی دلکش انداز میں روشنیوں سے سجاوٹ خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہے ،علامہ اقبال پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر بھی خوبصورت سجاوٹ ملی جذبات کی عکاسی کر رہی ہے ، جشنِ آزادی کی مختلف تقاریب ترتیب دینے کے حوالے سے بھی تیاریاں جاری ہیں،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،آزادی کا جشن نہایت جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔