مسائل کا خاتمہ، شہریوں کو سہولیات کی فرا ہمی اولین ترجیح ، کمشنر مردان

 مسائل کا خاتمہ، شہریوں کو سہولیات کی فرا ہمی اولین ترجیح ، کمشنر مردان

مردان ( خورشیدوہاب سے ) کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہر یوں کو سہولیات کی فراہمی اور۔۔

 ان کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، شہر میں امن وامان کا قیام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں ۔ باب مردان سے لیکر کالج چوک تک دونوں سائیڈ سے تجاو زات کا خاتمہ یقینی بنایا جا ئیگا ، تجاو زات کے خاتمے کے لیے مخصوص جگہوں پر رکشہ وغیرہ کے اڈے بنائے جا ئیں گے جبکہ تمام رکشوں کی رجسٹریشن یقینی بنا ئی جا ئیگی ، کم عمر بچوںکے موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے پر مکمل پابندی ہے ۔ مردان سے تخت بھائی تک گندگی کا خاتمہ اور روڈ کے دونوں سائیڈ صفائی کی گئی ہے ۔ مردان کی کل آبادی تقریباً 35 لاکھ ہے جس کیلئے آسانیاں پید ا کی جا رہی ہیں ۔ جعلی ادویات،چپس جوس وغیرہ کی فروخت پر فوڈ اتھارٹی فوری ایکشن لے گی ۔ ہمارے دفاتر عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ،بجلی چوری اور کنڈاکلچر کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات قومی جوش وجذبے سے منا ئی جا ئیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں