این ایم سی بک کلب کے زیراہتمام دو کتب کی تقریب رونما ئی

این ایم سی بک کلب  کے زیراہتمام دو کتب کی تقریب رونما ئی

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج لاہور میں 123ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کے بْک کلب کے زیرِ اہتمام دو کتب کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔ بْک کلب کے چیئرمین نعیم خان نے ۔۔

 مصنفین کو خوش آمدید کہا ، انہوں نے طارق کھوسہ کی زندگی کو سول سرونٹس کے لیے باعثِ تحریک قرار دیا اور عزیز جمالی کی فطرت سے محبت اور بلوچستان سے لگاؤ کو اْن کی کتاب کے تناظر میں اجاگر کیا۔پہلی کتاب ’’بلوچستان: ایئر پینوراماز اینڈ لینڈسکیپس از عزیز احمد جمالی اور دوسری کتاب’’واکنگ اے ٹائٹروپ: پولیس، سیاست اور عوامِ پاکستان جو کہ طارق کھوسہ کی زندگی کا دلچسپ اور سچ پر مبنی احوال ہے کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں