چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر نے اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن سے ملاقات کی۔۔
انہوں نے اٹلی کی سینیٹ کی صدر ماریا ایلیسابیتا البرٹی کیسلاتی کے لیے چیئرمین سینیٹ کا باضابطہ دعوت نامہ بھی پیش کیا تاکہ وہ 11 اور 12 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ISC کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں۔