نکاسی کا ناقص نظام ، بہارہ کہو میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع

 نکاسی کا ناقص نظام ، بہارہ کہو میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع

بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) نکاسی کے ناقص نظام اور صفائی کے فقدان کی وجہ سے بہارہ کہو میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا، کیچڑ کے باعث عوامی مشکلات بڑھ گئیں۔۔۔

 شہریوں نے اعلیٰ حکام سے علاقہ میں سڑکوں، نالوں و نالیوں کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہوا ، مختلف علاقوں میں نالوں کے اُبلنے سے گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پرکھڑا ہے ، گندے پانی ، تعفن کے باعث مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ مقامی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ گندے پانی اور کیچڑ کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو گئی ہیں۔ کئی دکانیں بند رہنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑکوں ،نالوں اورنالیوں کی صفائی کی جا ئے تاکہ آئندہ بارشوں میں یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں