جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جا ری رہیگا، ایس ایس پی آ پریشنز

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جا ری رہیگا، ایس ایس پی آ پریشنز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے تھانہ ترنول کے علاقہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں انہوںنے شہریوں کے مسائل سنے۔

کھلی کچہری میں ایس پی صدر زون کا ظم نقوی، ایس ڈی پی اوز اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل براہ راست سن کر ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ،انہوں نے کہا قبضہ مافیا ، منشیات فروشی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ایمانداری سے کام کرنے والے پو لیس افسر ہی ہماری ٹیم کا حصہ رہیں گے ۔خواتین اور بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انصاف میں رکاوٹ بننے والے اب نہیں بچیں گے ،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں