انجینئر خالد محمود آئیسکو کے نئے سی ای او تعینات کر دئیے گئے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اتفاقِ رائے سے انجینئر خالد محمود کو آئیسکو کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کر دیا ہے۔
انجینئر خالد محمود توانائی کے شعبے میں وسیع تجربہ اور مضبوط قیادت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ہے کہ خالد محمود کی تقرری مکمل طور پر میرٹ پر کی گئی ہے۔