پی کے ایل آئی راولپنڈی رواں سال فعال ہو جا ئیگا ، وزیر صحت پنجاب

  پی کے ایل آئی راولپنڈی رواں سال فعال ہو جا ئیگا ، وزیر صحت پنجاب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈین پی کے ایل آئی نے جاری پیش رفت پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا پی کے ایل آئی راولپنڈی میں بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پی کے ایل آئی راولپنڈی اس ریجن کے عوام کیلئے بے مثال تحفہ ہو گا۔ رواں سال کے آخر تک اس ہسپتال میں جگر اورگردوں کے ٹرانسپلانٹ شروع ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں