امریکا میں مقیم معروف بزنس مین نویدانور کی صدر آر سی سی آ ئی سے ملاقات
راولپنڈی (دنیا رپورٹ) امریکا میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین نوید انور نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
انہوں نے شکاگو میں پاکستانی تجارتی وفد کی آمد اور بزنس کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے صدر چیمبر عثمان شوکت سے تبادلہ خیال کیا ۔ ا س موقع پر راولپنڈی چیمبر کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ نوید انور نے کہا شکاگو میں بزنس کانفرنس منعقد کرنے سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو تجارتی تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، صدر چیمبر نے انہیں یقین دلایا کہ راولپنڈی چیمبر اس حوالے سے انکے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔