وفاقی وزیر حنیف عباسی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

وفاقی وزیر حنیف عباسی کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہاؤس اقبال روڈ میں کھلی کچہری لگائی لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے صدر سردار محمد نسیم خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے غریب لوگوں کے مفت علاج معالجے، مختلف یونین کونسلوں کے ترقیاتی کاموں اور سٹریٹ لائٹس کی درستگی کے احکامات جاری کیے۔ حلقے کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور ضروریات زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہمارا فرض ہے۔ میونسپل کارپوریشن، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، واسا، پی ایچ اے، آر ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ سے لمحہ بہ لمحہ رابطے میں ہوں، تمام مسائل حل کرائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں