بیول، چودھری طارق کا ن لیگ چھوڑ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان

بیول، چودھری طارق کا ن لیگ چھوڑ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان

بیول (نمائندہ دنیا) سابق وزیراعظم و سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل بیول میں چودھری طارق پرویز کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسے میں شرکت کی۔

 اس موقع پر چودھری طارق پرویز نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چودھری طارق پرویز کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا دل و جان سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ انہوں نے طارق پرویز کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں