ڈی آئی جی کا اردل روم، پولیس ملازمین کے مسائل حل کرنیکا حکم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اسلام آباد پولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔
جس میں آپریشنز ڈویژنز کے پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل پیش کیے، ڈی آ ئی جی نے تمام مسائل حل کرنے کا حکم دیا اور سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر ، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کا مورال بلند کرنا ہے۔