اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام سمر سکول کیمپ اختتام پذیر

اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام سمر سکول کیمپ اختتام پذیر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام ’’سمر سکول کیمپ 2025‘‘ اختتام پذیر ہو گیا۔

اختتامی روز سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے بچوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ماہ کے دوران اس کیمپ سے بہت کچھ سیکھا ہے، تمام سر گرمیاں نہ صرف ان کیلئے آنے والے دنوں میں فائدہ مند ثابت ہوں گی بلکہ یہاں سے حاصل کیا گیا تجربہ اور اعتماد ان کی زندگی میں بہت مفید ہو گا۔ دوسری جانب سمر کیمپ کے اختتام پر اسلام آباد پولیس کمیونٹی سکول، ٹریننگ ونگ کی جانب سے سیلف ڈیفنس کورس سمیت سو ئمنگ، ہارس رائیڈ نگ، شوٹنگ گن اور مارشل آرٹس و دیگر کورسز کیلئے داخلوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس میں مرد و خواتین 25فیصد ڈسکاؤنٹ پر داخلہ لے سکتے ہیں۔ سمر کیمپ میں پانچ سے چودہ سال کے بچوں کو پیشہ ور کمانڈوز اور سٹاف نے مختلف سرگرمیاں سکھائیں۔ اختتامی روز شہباز گروپ کے طالبعلم ابراہیم ماہتاب نے دنیا کو بتایا کہ اس سمر کیمپ سے انہوں نے نہ صرف تیراکی، گھڑ سواری، راک کلائمنگ، آرچری، مارشل آرٹس سمیت رکاوٹیں عبور کرنا، جمناسٹک، فٹ بال ، زپ لائن سیکھی اور انجوائے کیا بلکہ میجک شو، میوزک کلاسز کا بھی مزہ اٹھایا جبکہ روڈ سیفٹی ورکشاپس سے بھی آگاہی حاصل کی۔ لالہ رخ فاروق کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ کے انعقاد کیلئے وہ اسلام آباد پولیس کی شکر گزار ہیں، بازل ذیشان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوئمنگ اور ہار س ر ائیڈنگ کو بہت انجوائے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں