مفاد پرست ٹولوں نے ملک و قوم کو لوٹا، چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ پاکستان میں مخلص، ایماندار اور محب وطن سیاسی قیادت کی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں سیاسی طور پر مفاد پرست اور موقع شناس ٹولوں ہی نے ملک و قوم کو لوٹا۔
عوام کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے بلدیاتی، صوبائی اور قومی سطح پر بہترین لوگوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے مزید کہا حکومت عملی طور پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے۔