پی ٹی آئی کسان ونگ یوم آزادی بھرپور انداز میں منائیگا، خالد نواز سدھرائچ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کسان ونگ کے مرکزی ترجمان خالد نواز سدھرائچ نے کہا ہے۔
کہ پی ٹی آئی کسان ونگ کے ورکرز پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منائیں گے، وطن عزیز اورجمہوریت کو درپیش خطرات کے خاتمے کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک ملک سے آئین، قانون اورجمہور کا استحصال ختم نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کسان ونگ کے عہدیداروں اور کسانوں کے نمائندہ افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔