پیرا فورس اور انجمن تاجران چک بیلی میں مذاکرات کامیاب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پیرا فورس اور انجمن تاجران چک بیلی خان کے درمیان مذاکرات کامیاب، شہر کے تمام دکاندار اور تاجر اپنا سامان مقررہ حدود میں رکھیں گے۔
گزشتہ روز انجمن تاجران چک بیلی خان کے صدر زاہد مسعود اور پیرا فورس کے انچارج سے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے قواعد و ضوابط کی پابندی کی جائے گی اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، کوئی بھی دکاندار اپنی دکان کے سامنے ریڑھی بانوں کو ریڑھی لگانے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔