بجلی کے لٹکتے تاروں کے باعث نواب کالونی کے مکین خوف میں مبتلا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بجلی کے لٹکتے تاروں کے باعث نواب کالونی کے مکین خوف میں مبتلا رہنے لگے، گزشتہ سال 2جانیں چلی گئیں پھر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
خطرہ بدستور موجود ہے، آئیسکو چیف نوٹس لیں، بجلی کے لٹکتے تار عوام کیلئے وبال جان بن گئے، بارش کے موسم میں کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ ہو سکتا ہے۔ محلہ نواب کالونی گلی نمبر 3مین سٹریٹ شہید مظہر علی مبارک راولپنڈی مین پول پر واپڈا کے انتہائی خطرناک ننگے تار موجود ہیں جو بجلی کے پول سے دیواروں پر لٹک ر ہے ہیں، گزشتہ سال اس محلہ میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے آئیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تاروں کو فوری درست کیا جائے، کسی حادثہ کی صورت میں محکمہ ذمہ دار ہو گا۔