پنڈدادنخان میں چھریوں کے وار سے نوجوان قتل
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف کے گاؤں ڈھوک باغ میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
42سالہ ظفر کو ساجد نامی شخص نے چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، وجہ عناد سابقہ گھریلو رنجش ہے، متوفی دو بچوں کا باپ تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔