پمز کے ڈاکٹرزکے درمیان تنازع، انکوائری ٹھپ

پمز کے ڈاکٹرزکے درمیان تنازع، انکوائری ٹھپ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) پمز برن سینٹر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائق ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق کے مابین تنازع کی تحقیقات ٹھپ ہو گئیں۔۔۔

 وزارت قومی صحت نے ڈاکٹر صائق کی درخواست پر پندرہ دن گزرنے کے باوجود کوئی نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل نہیں دی ، انہوں نے وفاقی سیکرٹری قومی صحت کو درخواست دی تھی جس میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں