راولپنڈی:منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 10ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار ) راولپنڈی پولیس نے منشیا ت فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے دس ملزموں کو گرفتارکرکے 98لٹر شراب ، ڈھا ئی کلو کے قریب چر س برآمد کرلی۔۔۔
کارروائیاں واہ کینٹ ، پیرود ہا ئی ،سول لائنز، جاتلی اور ٹیکسلا میں کی گئیں۔ پولیس نے ایک ملزم سے 7 لٹر شراب برآمد کی۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 500 گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد سے 840 گرام چرس برآمدکی ۔ملزموں کیخلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔