تبدیل ہونیوالے کلرکوں نے جوا ئننگ دینا شروع کر دی
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) محکمہ تعلیم میں کلرکوں،اے ای اوزاور دیگر ملازمین کے تبادلوں کا پہلامرحلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔۔۔
پنجاب بھرمیں غیر تدریسی کیٹیگریوں کی تین سالہ ایک جگہ میں تعیناتی پر سیکرٹری سکولز نے 6 جولائی کو نوٹیفکیشن جا ری کیا تھا کہ جن اہلکاروں کو ایک دفتر میں تعینات ہو ئے تین سال ہو گئے انکا تبادلہ کیا جا ئے ،26 جولا ئی کو 101 اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے جس پر احتجاج شروع ہو گیا جس پر سی ای او نے دوبارہ ترمیم کے ساتھ 8اگست کو آرڈر جاری کیے ۔ سوموار کو ایپکا کے راجہ أفتاب و دیگر عہدیداروں نے دفاتر سے تبادلوں پر رضاکارانہ طور پرفراغت کاآغاز کیا ، ریلیونگ لی اور اگلی جا ئے تعیناتی پرجوائننگ کیلئے پہنچ گئے لیکن سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کہ وجہ سے سکول کلرک فارغ نہیں ہو رہے ۔ ایپکا کے راجہ آفتاب نے بتایا کہ تمام دفاتر کے اہلکار راضی خوشی سے نئے سکولوں میں جا رہے ہیں ، انتظامیہ اپنے فیصلہ پر عملدر آمد کرائے ۔