کے آئی ایم میں ایک ماہ کے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

  کے آئی ایم میں ایک ماہ کے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ ) آئی ٹی بورڈ کے زیرِ اہتمام چار ماہ کے تربیتی کورس کے فارغ التحصیل شرکا کیلئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں ایک ماہ پر مشتمل رضاکارانہ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافہ اور انہیں مصنوعی ذہانت سے روشناس کرانا ہے،  طارق محمود بٹ (ڈائریکٹنگ سٹاف)، ابرار احمد چیف انسٹرکٹر ، محمد راشد حنیف سیکر ٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر مقیم الاسلام ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ نے خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں