ٹروتھ یوتھ گروپ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل یوتھ ڈے پر تقریب
اسلام آباد( دنیا رپور ٹ ) ٹروتھ یوتھ گروپ پاکستان نے آؤٹ ریچ اسسٹنس ٹو ہیومینٹی کے تعاون سے انٹرنیشنل یوتھ ڈے 2025 کی خصوصی تقریب کا انعقاد کچنار پارک اسلام آباد میں کیا۔
تقریب میں نوجوان رہنماؤں، کمیونٹی کے ارکان اور مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔منتظمین نے کہا نوجوانوں کو بااختیار بنانا ایک منصفانہ، پُرامن اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے نا گزیر ہے ۔