انسداد ڈینگی اجلاس، متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس ہوا۔
ضلع بھر میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں میں سویپنگ، لاروا سرویلنس، فوگنگ، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا کام روزانہ کی بنیاد پر مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کی زیر صدارت اجلاس میں رات کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔