ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد موقع پر جاں بحق
راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت میں لفٹ گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے دو موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60سالہ محمد علی شان اور 35سالہ عرفان کے نام سے ہوئی۔ لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دریں اثناء چونگی نمبر چار پیر ودھائی روڈ پر عمارت میں لفٹ گر گئی جس سے لفٹ میں سوار ایک شخص زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جس کی شناخت زید کے نام سے ہوئی ہے۔