راولپنڈی کینٹ بورڈ عملے کا چھاپہ، 1100 لٹر کیمیکل والا دودھ تلف، کار خانہ سیل

راولپنڈی کینٹ بورڈ عملے کا چھاپہ، 1100 لٹر کیمیکل والا دودھ تلف، کار خانہ سیل

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ کنٹرول سیل کے عملے نے ڈپٹی کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ناصر کمال کی نگرانی میں کینٹ کے علاقے پیرودھائی موڑ نصیرآباد میں۔۔۔

 غیر قانونی طور پر کیمیکل ملا دودھ تیار کرنیوالے کارخانے پر چھاپہ مار کر 1100 لٹر کیمیکل ملا دودھ اور دودھ بنانے والا سامان برآمد کر کے ضائع اور کارخانہ سیل کر دیا۔ فوڈ کنٹرول سیل کے عملے نے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے 22 نوٹسز جاری کیے، مختلف فوڈ پوائنٹس سے 30 نمونے حاصل کیے گئے جنہیں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ فوڈ کنٹرول سیل کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے تمام علاقوں میں ناقص صفائی کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں