کمشنر پونچھ مسعود الرحمان تمغہ امتیاز کیلئے نامزد
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)حکومت پاکستان نے کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان کو بہترین خدمات پر تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا،صدر پاکستان یوم آزادی پر تمغہ سے نوازیں گے۔
مسعود الرحمان کا آزاد کشمیر کی بیوروکریسی میں ایک نام ہے، وہ کئی اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ سروس کے دوران میرٹ اور محنت کو ہمیشہ مقدم رکھا، آزاد کشمیر میں امن و امان کی بحالی، میرٹ کی بالادستی کیلئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔