ڈپٹی کمشنرز کو کیٹل مارکیٹ کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنرز کو کیٹل مارکیٹ کیلئے  سرکاری اراضی کی نشاندہی کی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کیٹل مارکیٹ کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کریں۔۔۔

 اس وقت راولپنڈی ڈویژن میں 11کیٹل مارکیٹس ہیں جن میں سے صرف گوندل مارکیٹ سرکاری زمین پر ہے۔ ڈپٹی کمشنرز ڈومیل، گلی جاگیر، پنڈی گھیب، کلرسیداں، چکوال، پچنند اور ڈھڈیال میں رینٹ اسسمنٹ رپورٹس جلداز جلد جمع کرائیں۔ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی نوٹیفائی کی جائے جس میں لوکل گورنمنٹ اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندگان شامل ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں