معرکہ حق، بھارتی علاقائی برتری کا خواب چکنا چور:حنیف عباسی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں تاریخی فتح ملی، بھارت کی علاقائی برتری کا خواب چکنا چور ہو گیا۔۔۔
معرکہ حق کے بعد پاکستان نے اسلامی ممالک میں نمایاں حیثیت حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ائیر چیف نے خواب دیکھ کر کہا کہ انہوں نے چھ جہاز گرائے جبکہ دنیا نے مانتی ہے کہ ہم نے بھارت کے چھ جہاز گرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا پونے دو ارب سے راولپنڈی کے ہسپتال اپ لفٹ ہونے جارہے ہیں۔