بریسٹ کینسر کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت : آصفہ بھٹو
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
خاتون اول نے کہا چھاتی کے سرطان کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے، تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے۔ بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے، ہر خاتون کو بروقت سکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔ خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنانا چاہیے، دیہی علاقوں میں چھاتی کے سرطان کے علاج اور تشخیص کی سہولیات بڑھانے اور موبائل میموگرافی یونٹس و کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے فروغ کی ضرورت ہے۔