بی آئی ایس پی:یومِ آزادی و معرکہ حق کی تقریب، کیک کاٹا گیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام یومِ آزادی کی تقریب ہوئی، پاک فوج کو تاریخی معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش، کیک کاٹا گیا۔
چیئرپرسن روبینہ خالد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا جس طرح ہماری افواج نے قوم کی آزادی اور تحفظ یقینی بنایا، اسی طرح ہم بھی اپنے بینیفشریز کو سہولت اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے رقوم کی وصولی کا حق دے کر معاشی طور پر خودمختار بنا رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایک کروڑ خواتین کو بینکنگ نظام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ مستحق خواتین میں باعزت طریقے سے شفاف ادائیگیوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے IBANاور Full Mandate Accountsسہولت کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کا وعدہ کیا جس سے مستحق خواتین اپنی امدادی رقوم اپنی مرضی کے بینک سے وصول کر سکیں گی۔ روبینہ خالد نے جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا۔