مری میں جشن آزادی کیلئے ٹریفک پلان مرتب، 200 اہلکار مامور

  مری میں جشن آزادی کیلئے ٹریفک پلان مرتب، 200 اہلکار مامور

مری(نمائندہ دنیا) ٹریفک پولیس مری نے جشن آزادی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ،سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد افسر و اہلکار مامور کیے گئے ہیں ،راولپنڈی، اسلام آباد سے تما م ٹریفک بذریعہ ایکسپریس وے اور آر ایم کے جی ٹی روڈ سے آ جا سکے گی۔

 ویو فورتھ روڈ، بینک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ، امتیاز شہید روڈ کو ون وے کر دیا گیا ۔ مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے ۔مری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 6 بجے سے رات 2 بجے تک مکمل بند رہے گا، بسیں اور دیگر بڑی گاڑیاں مری بروری اوربانسرہ گلی اور لوئر ٹوپہ سے آگے نہیں جا سکیں گی، آزاد کشمیر جانے والی گاڑیاں ایکسپریس وے سے جا سکیں گی۔ جی پی او چوک،جھیکا گلی چوک، کلڈنہ چوک، سنی بینک چوک کے گردونواح 200میٹر تک ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، جی پی او چوک کو پارکنگ فری قرار دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں