انسدادڈینگی مہم پر مامور 5خواتین ملازم برطرف
راولپنڈی (خاورنوازراجہ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او نے اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے پر 5خواتین سینیٹری پیٹرول کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔
راول ٹاؤن کے علاقہ میں انسداد ڈینگی مہم پر مامور خواتین ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتعیناتیوں کے خلاف احتجاج کیا جس پر سی ای اونے نازیہ چن زیب، زارا ناز، رابعہ تنویر، انعم عمران اور ثنا بی بی کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔