ایئرپورٹس سمیت امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار
اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ۔
ایئر پورٹس سمیت ملک بھر کی تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آئی بی سے کلیئرنس کے حامل اہلکار ہی امیگریشن میں تعینات ہوسکیں گے ، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے زونل اے ڈی جیز اور زونل ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کردیئے گئے ۔