پاکستان میں تیل کی تلاش،13کمپنیوں کو نئے ٹھیکے

 پاکستان میں تیل کی تلاش،13کمپنیوں کو نئے ٹھیکے

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاہے کہ پاکستان کے جنوب میں گیس اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ 13 نئی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل کے ذخائر کی تلاش کے ٹھیکے دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ تیل کے ذخائر کی تلاش کیلئے بہت سے ممالک کے ساتھ اشتراک جاری ہے ۔ چین اور امریکا کے پاس وہ ٹیکنالوجی ہے جو تیل و گیس کی موجودگی جلد بتادیتی ہے ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہاتھاکہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ؟،کیا امریکی صدر بھارت کو کچھ منوانے کیلئے دبا ؤڈالنے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں