’’اڑان پاکستان‘‘ کا مقصد یو تھ کو جدید مہار تیں فراہم کرنا ، احسن اقبال

’’اڑان پاکستان‘‘ کا مقصد یو تھ کو جدید مہار تیں فراہم کرنا ، احسن اقبال

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اڑان فیلو شپ پروگرام 2025کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے گوادر تک نوجوانوں کا شاندار ٹیلنٹ ملکی ترقی کے عمل سے منسلک ہوگا۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حقیقی شراکت دار بنانا ، مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے ۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت \\\"اڑان پاکستان\\\" کا مقصد نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور سرمایہ اس کے نوجوان ہیں جو آبادی کا 64 فیصد حصہ ہیں۔ احسن اقبال نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ نفرت اور تعصبانہ رویوں سے خود کو بچائیں اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں