پنجاب فوڈ اتھارٹی ریجنل ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میں یوم آزادی کی تقریب

 پنجاب فوڈ اتھارٹی ریجنل ڈائریکٹوریٹ  راولپنڈی میں یوم آزادی کی تقریب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ریجنل ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،فوڈ اتھارٹی کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے تقریب میں شرکت کی، سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ آبگینے خان نے خطاب کیا ۔ ا س موقع پر کیک کاٹا گیا اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں