مردان :پختونخوا ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد
مردان ( نمائندہ دنیا ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح مردان میں بھی 78 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پختونخوا ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد اور آر پی او جواد قمر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا اور سلامی پیش کی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی و شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔