نجی سکو لز کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب

 نجی سکو لز کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں پرچم کشائی، کیک کاٹنے کے علاوہ مختلف مقابلہ جات ہو ئے جن میں معرکہ حق کے موضوع پر تقریری مقابلے اور ملی نغمے شامل تھے ۔ مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے اپنے خطاب میں طلبا کی پرفارمنس کو خوب سراہا ۔انہوں نے کہااس سال یومِ آزادی معرکہ حق کے عنوان سے منایا جارہا ہے جس میں ہماری بہادر افواج نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ،آج ہم ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملی نغموں میں پہلی پوزیشن نعیم اسلامیہ سکول، دوسری پوزیشن برائیٹ لینڈ سیکنڈری سکول، تیسری پوزیشن سینٹ میری سکول اور چوتھی پوزیشن فاروق پبلک سکول نے حاصل کی۔ تقریب میں APPSMA شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد نے پرجوش انداز میں طلبا کے ولولے کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں