آر ڈی اے میں تقریب پر چم کشا ئی ،ملازمین کی بھرپور شر کت

آر ڈی اے میں تقریب پر چم کشا ئی ،ملازمین کی بھرپور شر کت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر آر ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔۔۔

ا س موقع پر آر ڈی اے کی عمارت کے مرکزی حصے ، مری روڈ، مر یڑ چوک سے کچہری چوک تک اور دیگر نمایاں مقامات کو قومی پرچموں، جھنڈیوں، ملی جذبے سے دلکش انداز میں سجایا گیا تھا ۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا حصول پاکستان کیلئے بزرگوں کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جا نے دینگے ۔ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں ہونے والی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں