مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تقریب، 1 کلومیٹر طویل پر چم لہرایا گیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام راولپنڈی مری روڈ پر یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک کلومیٹر طویل پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔
تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔تقریب کی قیادت احسان اللہ منصور اور انجینئر مبین صدیقی نے کی۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ اس طرح کی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔